بصیرت اکیڈمی مکہ مکرمہ کی پاک سر زمین پر قائم ایک آن لائن تعلیمی ادارہ ہے، جو اردو زبان والوں کے لئے دین کی تعلیمات کو نصابی شکل اور آسان اسلوب میں پیش کررہا ہے

ہم نے "بصیرت” کے نصابوں میں قرآن، سنت، نبوى ہدایت اور ایمان واحکام کى فقہ میں شرعى علم کى ان بنیادوں پر توجہ دى  ہے جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ طالب کو ان کى ضرورت ہے-

ان میں ہم نےمتعلم کى شخصیت کى تعمیر کے ساتھ تزکیہ، رویہ اور مضبوط اسلامی کلچر کا خیال رکھا ہے۔

کورس کے مضامین

یہ کورس پانچ فصول پر مشتمل ہے، اور ہر فصل میں پانچ ابواب ہیں۔

قرآن وتفسیر

سنت وشمائل نبوی

ایمان وتزکیہ

فقہ احکام

اخلاق وآداب

کورس کا نتیجہ

اس کورس کو پورا کر لینے کے بعد ایک طالب علم کو بہ آسانی قران وتفسیر، حدیث رسول، فقہ، ایمان اور اخلاق وآداب جیسے موضوعات میں بڑی حد تک معرفت حاصل ہو سکتی ہے، ان شاء اللہ۔

بصیرت کورس کو مکمل کرنے کے بعد امتحان میں کامیاب ہونے والے اشخاص کو بصیرت اکیڈمی مکہ مکرمہ کی جانب سے فراغت کا سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔

آئیے علم حاصل کرنے کا سفر شروع کریں